29 مئی، 2021، 8:12 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84348153
T T
0 Persons
ایران میں "امام خمینی (رہ) اور عصری دنیا" پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوگا

شہرری- ارنا- بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کی 32 ویں برسی کے موقع پر "امام خمینی (رہ) اور عصری دنیا" پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا 3 جون کو مقامی وقت کے مطابق 17 سے 20 بجے تک آپ کے روضے مقدس میں انعقاد کیا جائے گا۔

بانی اسلامی انقلاب کی یاد منانے کے مرکزی ہیڈکوارٹرکے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق منعقدہ اس کانفرنس میں ایران میں تعینات شامی سفیر ڈاکٹر "شفیق ایوب"، فلسطینی سفیر "صلاح زواوی"، جہاد اسلامی تجریک کے نمائندے "ابوشریف"، ایرانی کلیمین برادری کے رہنما ڈاکٹر "حاخام یونس حمامی لالہ"، تہران پادریوں ایسوسی ایشن کے صدر "اردشیر خورشیدیان"، شرق آشوری چرچ کے آرچ بشپ "مارنرسای بنیامین"، ایرانی پارلیمنٹ میں عیسائی برادری کے نمائندے "روبرت بگلریان"، ایرانی صدر کے خصوصی معاون برائے مذہبی اقلیتوں کے امور علامہ "علی یونسی" اور مذاہب اور ادیان کی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر "ابوالحسن نواب" تقریر کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، منعقدہ اس کانفرنس میں بحرین اسلامی تحریک کے رہنما "آیت اللہ حاج شیخ عیسی قاسم"،  لبنان کی حزب اللہ تنظیم  کے ڈپٹی سیکرٹری "شیخ نعیم قاسم" اور "محمد رعد" کے پیغامات بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اشاعت کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت آیت اللہ خمینی (رہ)، 3 جون 1989ء کا انتقال کرگئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .